• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں: سینیٹر دنیش کمار


پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں کہ اقلیتی برادری پاکستان میں کتنی آزاد ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری ہنگلاج ماتا کے مندر میں آزادانہ طور پر اپنا تہوار منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری تکلیف میں ہے، پاکستان میں اقلیتیوں کو جتنی آزادی ہے اتنی بھارت میں بھی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ لسبیلہ کے ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ میلے کے آخری روز بھی ہندو یاتری آج مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

میلے میں ملک بھر سے ہزاروں یاتری شرکت کے لیے آئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید