• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب: محمّد ہمایوں ظفر

اپریل کا مہینہ توہمارے لیے سوہان ِروح بن جاتا ہے کہ اس ماہ ہمارے آنگن کا سب سے حسین پھول، ہمارے دیکھتے دیکھتے ہمارے سامنے مرجھا گیا، جس کے بعد گھر میں مستقل خزاں، اُداسیوں اور ویرانیوں نے ڈیرہ ڈال لیا۔ آج سب کچھ ہونے کے باوجود اپنی سب سے پیاری ہستی، امّی جان (غلام فاطمہ)کی عدم موجودگی سے ہم یک سر بے سروساماں سے ہو گئے ہیں۔ 

اُن سہانے دنوں کو یاد کرکے رُوح تڑپ اُٹھتی ہے، جب ہر صبح اپنی ماں کی پیاری صُورت پہ نظر پڑتی، جسے دیکھ کر ہم سب بہن بھائی خوشی سے نہال ہوجاتے۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آئے گا، جب آنکھیں اُن کی صُورت دیکھنے کو ترس جائیں گی۔

امّی کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد احساس ہوا کہ موت کس قدر ظالم ہے، جو اولاد سے اُن کی مائیں بھی چھین کر اُن کے دِلوں اور گھروں کو اُداسیوں، ویرانیوں سے بھر دیتی ہے۔ پیاری امّی جان! آپ جب سے اللہ میاں کے پاس گئی ہیں، ہم نے ایک ایک پَل آپ کو یاد کیا ہے۔

آپ کی پیاری صُورت ہر وقت نگاہوں میں بسی رہتی ہے۔ ہر دَم آپ کو اپنے آس پاس محسوس کرتے ہیں، مگر چُھو نہیں سکتے۔ وہ کیسا سہانا وقت تھا، جب آپ ہر وقت ہمارے سامنے رہتی تھیں۔ کبھی کھانا پکارہی ہوتیں، کبھی نماز پڑھنے میں مصروف ہوتیں، تو آپ کے چہرے پہ نور کا ہالہ سا محسوس ہوتا۔ اور تلاوتِ کلام پاک کے بعد ہم پہ پھونکتیں، تو رُوح تک سرشار ہوجاتی۔ 

بلاشبہ، دنیا کی ہر ماں بہت اچھی، بہت پیاری ہوتی ہے، لیکن ہماری ماں بے مثال تھی۔ جس نے بے پناہ پیارو محبت اور توجّہ سے اپنے بچّوں کی پرورش، تعلیم و تربیت کی۔ اگرچہ وہ خود بچپن میں یتیم ہوگئی تھیں اور گاؤں کے ماحول میں ابتدائی زندگی گزارنے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہیں، لیکن اس کے باوجود ابّو کے ساتھ مل کرہم سب کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیا۔ اللہ تعالیٰ امّی کے درجات بلند اور قبر کو اپنے نور سے منور فرمادے، آمین، ثم آمین۔ (نسرین اختر نینا، اسلام آباد)

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کاربرائے صفحہ ’’ناقابلِ فراموش‘‘

٭بے حیائی کا خاتمہ (جمیل احمد اعوان، سبزہ زار اسکیم، ملتان روڈ، لاہور) ٭زندہ، مگر مَرا ہوا آدمی (شین فاطمہ، کورنگی، کراچی) ٭نام خود تجویز کریں (سعیدہ جاوید، امیر روڈ، بلال گنج، لاہور)٭میری دُکھ بھری کہانی (امتیاز وارث ملک المعروف ٹیپو سلطان، رنگ روڈ، راول پنڈی)۔٭ سبق آموز، دل چسپ آپ بیتی (اکبر حیات اعوان، اسلام آباد)٭مکافاتِ عمل (بشیر احمد بھٹی، فوجی بستی غربی، بہاول پور)٭اُن دنوں مجھے گُردے کی سخت شکایت تھی (خالد سلیم، پی ای سی ایچ ایس، کراچی)٭مچھلی والا (راشدہ صدیق عباسی، چاہ سلطان، راول پنڈی)٭اللہ کے انعام یافتہ بندے (حامد رشید، لاہور) ٭میرا ہائی اسکول، ایک سوسال کا ہوگیا (واجد علی شاہین، لاہور) ٭دریا کی بیٹی (سیّد حیدر قلی، گرین ٹائون، لاہور)٭پاک چین دوستی اور اقتصادی راہ داری منصوبہ (صدیق فنکار)۔

’’برائے صفحہ متفرق‘‘

٭مصر کے سات قابلِ دید مقامات (انیسہ عائش)٭انسانی مساوات اور اسلامی تعلیمات (دانیال حسن چغتائی)٭سیمک بلوچ کون ہے؟ (عبدالغفار بگٹی، ڈیرہ بگٹی)٭تقدیر کی حقیقت +معجزہ معراج النبی ؐ (رانا اعجاز حسین چوہان) ٭رزقِ حلال کا تصوّر (ڈاکٹر محمد ریاض علیمی) حضرت سیدنا ابراہیم ؑخلیل اللہ کی آزمائش (محمد جاوید افضل علوی) ٭ والدین کا احترام (ارسلان اللہ خان، حیدر آباد)٭ یوسف کمال المعروف شکیل احمد (سیّد ذوالفقار حسین نقوی)۔