گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح صوبے کے اکاؤنٹس میں سے 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جب کہا جا رہا ہے 40 ارب لوٹ چکے ہیں تو نیب خاموش ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو پہلے پکڑا جاتا بعد میں ثابت کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں 55 کروڑ روپے کا ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا گیا، سمجھ سے باہر ہے کہ پیسے کہاں لگائے گئے اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جو 9 مئی واقعات میں شامل تھے ان کو سزا ملنی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹس آف ویمن میں ابھی تک کوئی چیئرپرسن موجود نہیں، صوبائی حکومت باقی چیزوں سے فارغ ہو گئی ہو تو اس پر توجہ دے۔