• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار  560 ملزمان کی ضمانت پر رہائی روک دی۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کی ضمانت پر رہائی روکنے کا حکم دیا، پراسیکیوشن نے 560 ملزمان کی ضمانتی مچلکوں کی مالیت میں اضافے کی درخواست دائر کی۔

 جس میں کہا گیا کہ ضمانت پر 560 ملزمان نے صرف 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائے ہیں، ملزمان کو فی کس 10، 10 لاکھ کے دو مچلکے اور دو ضامن دینے کا حکم دیا جائے۔

پراسیکیوشن نے درخواست اے ٹی اے ایکٹ کی شق 21 ڈی کے تحت دائر کی، جس میں کہا گیا کہ 26 نومبر کے 24 مقدمات میں 560 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، 1074 ملزمان دانستہ طور پر ضمانت کے بعد عدالت سے غیر حاضر ہوئے۔

عدالت نے رہائی روکتے ہوئے ملزمان کو طلبی کےنوٹس جاری کردیے اور درخواست پر فیصلے تک جیل حکام کو رہائی روکنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید