• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈیننس کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اہم اجلاس ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر افسران کےبلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی نظام مزید سہل بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید