• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلہ، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر خان نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے منگل کو ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عدالت نے درخواست گزار محمد ارشد خان اور فرخ احمد نظامی کی درخواست پر گزشتہ روز عبوری فیصلہ دیتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات معطل کر دیے تھے اور انتظامیہ کو سابقہ حیثیت پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پرانی انتظامیہ واپس آگئی تھی۔

تاہم منگل کو عدالت نے اپنا عبوری فیصلہ منسوخ کردیا جس کے بعد سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔ 

واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے 10 برس بعد ہونے والے انتخابات میں ذاکر علی خان پینل نے میدان مار کر علیگ یونائیٹڈ پینل کو شکست دے دی تھی۔ 

اولڈ بوائز کے انتخابات میں ذاکر علی خان پینل نے 158 ووٹ جبکہ علیگ یونائیٹڈ پینل نے 139 ووٹ حاصل کیے اور ذاکر علی خان پینل کے صدر محمد اکبر علی خان نے 27 فروری 2025 کو سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے چانسلر کا چارج سنبھال لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید