وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنےکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں 1100-ای ٹیکسز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا اور ای چارجنگ اسٹیشنز کےلیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کےلیے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے اور جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ یلو لائن پروجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے پیٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔