اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم سمیت سینئر وزراء کی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھا دیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت وزراء کی 22 سیٹیں خالی ہیں یہ حکومت کی سنجیدگی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پی پی کی قیادت موجود ہے، اپوزیشن موجود ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ایوان سے غائب ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ حکومت سرنڈر کرچکی ہے اور مسلم لیگ (ن) بھاگنا چاہ رہی ہے۔