• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملزم عبید کے ٹوکی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز 90 سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ کی عدالت عالیہ میں ایم کیو ایم مرکز سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبید کے ٹو کو 1998 کے مقدمے میں غیرموجودگی میں عمرقیدکی سزا سنائی گئی تھی۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے ہمارے جوانوں پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، آپ کہہ رہے ہیں چھوڑ دیں۔

عدالت کے ریمارکس میں کہا گیا کہ خطرناک ملزم ہے، جیل میں رہے تو اچھا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس عمر سیال نے کہا کہ اس ملزم کےلیے فائرنگ کرنا تو عام سی بات ہے۔ جس کے جواب میں ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم دیگر مقدمات سے بری ہوچکا یے، صرف ایک کیس میں جیل میں ہے۔

جس پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ملزم دیگر مقدمات میں بری ہوچکا تو اس کیس میں بھی بری کردیں؟

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید