جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر وحید بلوچ کو عہدے سے ہٹادیا۔
جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر وحید بلوچ کی جگہ ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام اور شعبہ طبعیات کے پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کو جامعہ کراچی کا نیا رجسٹرار مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور اساتذہ ڈاکٹر وحید بلوچ کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔