• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں: محسن نقوی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کے بےبنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے، دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل ملزمان کون ہیں اور اس کا بینفشری کون ہے؟

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

قطر کے وزیرِ اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کے حامی ہیں، اُمید ہے کہ سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید