وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں اسکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز اور سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات خریدنے، لیڈی ولنگٹن اسپتال پروجیکٹ کی 6 ماہ میں تکمیل کرنے اور راولپنڈی میں چلڈرن اسپتال کی تکمیل کےلیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی ہے۔
دورانِ اجلاس پنجاب کے ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔