• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو دیگر وکلاء کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا۔

اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب کا بانی پی ٹی آئی سے ملنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھتے رہیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر بانی سے مشاورت کرنی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سینیٹر علی ظفر، نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر کو بھی گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید