لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا آزر دلائل کے لیے پیش ہوئے جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی وساطت سے ملزم کو کل کےلیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 12 مقدمات کے تفتیشی افسران اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں فوٹو گرامیٹک اور پولی گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے۔
پولیس نے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں ہی بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرامیٹک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہوں گے، ان کے آواز میچنگ کے ٹیسٹ کرانے کی بھی اجازت دی جائے۔