• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، ہاکی تربیتی کیمپ مزید تاخیر کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز کپ کے لئے قومی ہاکی کیمپ جمعے سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹوں کے التواء اور بعض مسائل کی وجہ سے کھلاڑیوں کا جمعے سے شروع ہونے والے کیمپ میں اکھٹا ہونا ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے اتوار تک صورت حال کے بعد کیمپ کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا جائے گا،ابتدائی طور پر کیمپ چھ مئی سے شروع ہونا تھا۔

اسپورٹس سے مزید