حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بجلی کی بندش ‘ ٹرانسفارمر نہ لگانے کے خلاف لطیف آبادنمبر 8 کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے ‘آٹو بھان روڈ بلاک کرکے ٹائر نذرآتش کئے‘ بجلی کی فوری بحالی کے لئے ایک گھنٹے تک احتجاج‘آٹو بھان روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لطیف آبادنمبر 8بلاک بی ٹو‘ خواجہ کالونی کا جلنے والا ٹرانسفارمر10گھنٹے قبل اتارکر لے گئے تھے جسے ابھی تک نہیں لگایا ہے۔ شدید گرمی اور بجلی کی بندش سے بزرگوں‘ بچوں اور خواتین کا براحال ہے۔