• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے: سنجے پروانی

رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی---فائل فوٹو
رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی---فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا ہے کہ اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سنجے پروانی نے کہا کہ ہندو برادری کے لیے دریائے سندھ کی مقدس حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے، مودی سرکار نہ خود جیئے گی نہ کسی کو جینے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں تو لگتا ہے پورا پاکستان ہی تباہ ہو گیا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی صحیح۔

قومی خبریں سے مزید