اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )امریکا نے پاکستانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو امریکا میں سرمایہ کاری کےلیے سب سے بڑی نمائش سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی جہاں دنیا بھر سے پانچ ہزار سے زائد کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی اوردنیا کے 90سے زائد ممالک کی عالمی مارکیٹ سے 2500سے زائد بڑے سرمایہ کار، بزنس مین، صنعتی ماہرین شریک ہونگے۔