گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وکلاء کی لمبی ہڑتالوں کے باعث سائلین مایوسی کا شکار ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے سال 2013سے لیکر آج تک ہائیکورٹ بنچ کے قیام کا اعلان نہ ہونے کیخلاف مجموعی طور پر 370دن مکمل ہڑتال رکھی جس کے باعث عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی بھی متاثرہوکررہ گئی ہے جنرل سیکرٹری بارسیدعمران حیدرنقوی کا کہنا ہے کہ اگر ملتان،راؤلپنڈی کیلئے ہائیکورٹ بنچ بن سکتا ہے تو گوجرانوالہ ڈویژن کی 2کروڑ عوام کیلئے کیوں نہیں بن سکتا ہائیکورٹ بنچ نہ صرف گوجرانوالہ ڈویژن کے وکلاء کا مسئلہ ہے بلکہ یہ معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری بن چکا ہے ،ہمیں عدالتوں کی تالہ بندی ہی کیوں نہ کرنی پڑے ہم ہائیکورٹ بنچ کیلئے ہر حد تک جا ئیں گے اور اپناحق لیکر رہیں گے ۔