• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے کام کو آسان بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرنا چاہتی ہے اور اس فیصلے کا مقصد کمپنی کو تیزی سے بدلتی ہوئی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کمپنی میں ضروری انتظامی تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔

مائیکرو سوفٹ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کمپنی ملازمین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ وہ نئی ٹیکنالوجیز اور صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا کر بامعنی کام پر توجہ مرکوز کریں۔

کمپنی نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ کل کتنے ملازمین کو برطرف کیا جائے گا لیکن امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی تقریباً 6 ہزار افراد ملازمین کو برطرف کر دے گی۔

واشنگٹن کی لیبر افیئر ایجنسی پر پوسٹ کی گئی فائلنگ کے مطابق  مائیکروسافٹ کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین میں سے 1,985 ملازمین کا تعلق واشنگٹن سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید