• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موریطانیہ کے سابق صدر کرنل محمد کو بدعنوانی اور منی لانڈرگ پر 15 سال قید کی سزا

موریطانیہ کے سابق صدر محمد اولد عبدالعزیز(فائل فوٹو)۔
موریطانیہ کے سابق صدر محمد اولد عبدالعزیز(فائل فوٹو)۔

موریطانیہ کی عدالت نے سابق صدر محمد اولد عبدالعزیز کو 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ کے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی، منی لانڈرگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد تھے۔ 

دسمبر 2023 میں عدالت نے سابق صدر محمد کو 5 سال قید سمیت بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ موریطانیہ کی فوج کے کرنل محمد اولد عبدالعزیز نے 2005 میں صدر معاویہ کا تختہ الٹنے میں کردار ادا کیا تھا۔ 

کرنل محمد نے 2008 میں صدر محمد الشيخ کا تختہ الٹ کر صدارتی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ 

کرنل محمد سال 2009 کے صدارتی انتخابات میں جعلسازی کر کے موریطانیہ کے 8ویں صدر بنے تھے جس کے بعد وہ 2009 سے 2019 تک موریطانیہ کے صدر رہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید