• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتیں اور ملکی سلامتی پر مشاورت جاری رہنی چاہیے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملاقاتیں اور ملکی سلامتی کے امور پر مشاورت جاری رہنی چاہیے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے جنرل سیکریٹری استحکام پاکستان پارٹی پنجاب شعیب صدیقی کی ملاقات ہوئی، رکن قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و دفاعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  گورنر پنجاب نے صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کی زیر قیادت پارٹی کی خدمات کا اعتراف کیا۔

 اس موقع پر شعیب صدیقی نے گورنر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے بھرپور جوابی وار سے خطے سے لمبی جنگ کے خطرات ٹل گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود پاک آرمی نے تحمل کا دامن نہیں چھوڑا۔

قومی خبریں سے مزید