کرم میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے لگی، ٹل پارا چنار روڈ کو جلد مرحلہ وار آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ علی نے کہا ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ پر 100 سے زیادہ چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں، ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانے کےلیے جدید اسلحہ سے لیس 600 اہلکار بھرتی کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرم میں زمینی تنازعات حل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، فریقین کوہاٹ امن معاہدے کے تحت اسلحہ جمع کروا رہے ہیں، کرم امن معاہدے کے تحت فریقین کے ایک ہزار سے زیادہ بنکرز گرائے گئے ہیں۔