• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج

کنول شوزب—فائل فوٹو
کنول شوزب—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج کر دی۔

کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنول شوزب جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ہیں، ایک مقدمے میں ملزمان پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے، باقی میں ہونی ہے۔

پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کنول شوزب کے بیرونِ ملک جانے سے 9 مئی کے کیسز کا ٹرائل متاثر ہو سکتا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کنول شوزب کی درخواست خارج کر دی۔


قومی خبریں سے مزید