سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے تحریری جواب میں عدالت کو آگاہ کیا کہ 13 مارچ 2025ء کا نوٹیفکیشن واپس لیا جا رہا ہے۔
اتھارٹی کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔