• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، اُن کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، انہیں شروع کرنا نہیں۔

دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے جنگ کی بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو اپنی پروڈکٹ بھارت میں بنوانے سے باز رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ایپل کے سی ای او ٹم کُک بھارت کی بجائے اپنی پروڈکٹس امریکا میں بنائیں، امریکا کو بھارت میں پروڈکشن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ کو تحویل میں لینے کا بھی اشارہ دیا اور کہا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکا کو شامل ہونے دیں، اُن کے پاس غزہ کےلیے بہت اچھے منصوبے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دیں گے اپنے پاس رکھیں گے، اپنےشراکت داروں کے دفاع کیلئے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری مرحلے میں آج ابوظبی پہنچیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید