• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس اور کیٹ مڈلٹن کے کینسر کے بعد میگھن مارکل پرنس ہیری کی صحت کیلئے فکرمند

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانوی شاہی خاندان کے رکن اور شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اپنے سسر شاہ چارلس اور جیٹھانی کیٹ مڈلٹن کے کینسر کی بیماری کے بعد اپنے شوہر کے بارے میں فکر مند ہیں اور اب انھوں نے شوہر سے کچھ سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

پرنس ہیری کے دوستوں نے ماضی میں یہ بات بتائی تھی کہ ڈیوک آف سسیکس (پرنس ہیری کا شاہی لقب) بری خبروں کی وجہ سے جذباتی طور پر کافی متاثر ہوئے، جن میں والد شاہ چارلس سے اختلافات اور اپنی پسندیدہ چیریٹی ادارے سینٹیبل سے دستبرداری نے انھیں جذباتی طور پر خاصا متاثر کیا۔ 

یہ وہ صورتحال جس کے باعث میگھن مارکل شہزادے کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔ ایک امریکن انٹرٹینمنٹ اور گوسپ ویب سائٹ راڈر آن لائن نے اندرونی حلقوں کے حوالے سے بتایا میگھن کو شہزادے کے سوجھے ہوئے چہرے کی وجہ سے انکی صحت کے معاملے پر کافی خدشات ہیں۔

ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ پرنس ہیری کو جنک فوڈ پسند ہیں جسکی وجہ سے میگھن کا خیال ہے یہ طویل المدت بنیاد پر نقصاندہ ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ہیری صحت بخش غذا کا استعمال کریں اور صحت مند نظر آئیں۔ 

میگھن کی پریشانی کی وجہ شاہ چارلس اور کیٹ مڈلٹن میں گزشتہ برس کینسر کی تشخیص ہے، کیٹ جو کہ ایتھلیٹ کے طور پر جانی جاتی ہیں اور صحت مندانہ انداز پر مبنی زندگی گزار رہی تھیں پھر بھی گزشتہ برس کے اوائل میں کینسر میں مبتلا ہوئیں۔

ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسکی وجہ غالباً بہت زیادہ الکوحل اور نمک کے مجموعے کا استعمال اور ساتھ ہی ورزش نہ کرنا ہے اور پھر پیسنے کا اخراج بھی بھاپ والے حمام میں ہوتا ہے۔ 

ہیری نے کبھی بھی زیادہ محنت مشقت اور ورزش نہیں کی لیکن وہ میگھن کے ساتھ یوگا کرلیتے ہیں۔ 

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ میگھن صحت بخش طرز زندگی گزارتی ہیں، وہ کھانے پینے میں بہت احتیاط کرتی ہیں۔ انکے پاس ٹرینر بھی ہے اور وہ ہفتے میں پانچ روز جم جاتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید