• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پرزما‘ نے بالی ووڈ اسٹارز کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا

Bollywood Celebs Go Crazy For Prisma App
سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونی والی نئی اور جدید ایپ '’پرزما‘نے جہاں دنیا بھر میں دھوم مچارکھی ہےوہیں یہ ایپ اب بالی ووڈ اداکاروں میں بھی کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات اپنی تصاویر کو اس ایپ کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں اور خوب داد وصول کر رہی ہیں۔

راتوں رات تجربہ کار آرٹسٹ اور فنکار بنا دینے والی اس ایپ کو استعمال کرنے والوں میں شاہ رخ خان ، ارجن کپور، شاہد کپور، ورون دھون، انوشکا شرما، جیکولین فرنانڈس اور عالیہ بھٹ سمیت متعدد اسٹار شامل ہیں اور صرف یہی نہیں ویرات کوہلی پر بھی اس ایپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

اداکار ورون دھون نے تو اپنی نئی آنے والی فلم ’ڈشوم‘کے مرکزی کرداروں جان ابراہم اور جیکولین کی تصاویر بھی نئی ایپ میں ایڈٹ کرکے ڈالیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین