کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا۔
لیاقت آباد فروٹ مارکیٹ سے 29مارچ کو چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا۔
شہری عبدالرحمن سے 29 مارچ کو فروٹ خریداری کے دوران ملزمان نے اسلحے کے زور پر قیمتی فون چھینا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔
ملزمان نے موبائل فون چھیننے کے 15منٹ بعد راشد منہاس روڈ پر موبائل سوئچ آف کیا ۔
شہری کے قیمتی موبائل میں ٹریکر لوکیشن ان ہونے کے باعث فون کی لوکیشن ملتی رہی۔
26روز گزرنے کے بعد شہری کو بذریعہ ای میل موبائل فون کی قندھار میں موجودگی کی لوکیشن ملی۔
شہری نے قیمتی موبائل فون چھیننے کی اطلاع سپر مارکیٹ پولیس کو دی تھی۔