مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی اور دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔
مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں کی نسلیں خطرے سے دوچار ہیں۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ محکموں کومون سون میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔