• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، کنول شوزب

کنول شوزب : فوٹو فائل
کنول شوزب : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، زوم میٹنگ کے ایک مخصوص حصے کی ویڈیو لیک کی گئی۔

اپنے بیان میں کنول شوزب نے کہا کہ کچھ لوگ علیمہ خان کا نام استعمال کرکے الزام لگا رہے ہیں، اس وقت پوری پارٹی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک ویڈیو کال وائرل ہوئی تھی، کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

جس کے بعد آج انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنما کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوا۔

کنول شوزب نے کہا، ’علیمہ آپا، میں نے آپ سے بات کرنی ہے‘، اس پر علیمہ خان نے کہا، ’بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہو گئی ہے ایسے الزامات کی۔‘

قومی خبریں سے مزید