• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا جوڈیشل پالیسی پر عمل کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم—فائل فوٹو
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم—فائل فوٹو

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل پالیسی پر عمل کا حکم دے دیا۔

اس ضمن میں ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے۔

مراسلے میں 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ سول اپیل کا فیصلہ 1 ماہ میں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید