• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کریں کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بالکل روشن اور تابناک ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے کہا کہ آپ کو لوگ کہتے تھے نا یہ اپنا کام نہیں کرتے، آج ان سے سوال کرو کیا فوج نے اپنا کام کیا کہ نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کیا کہ کیا آپ آج ان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے افسروں و جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید