• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترک وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ترک ہم منصب حاکن فدان—فائل فوٹوز
پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ترک ہم منصب حاکن فدان—فائل فوٹوز

پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب حاکن فدان کے درمیان علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید