• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنز کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ جمعرات کو ختم ہوگا، تین دن کے وقفے کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں ہفتہ اور اتوار کو سنیئر کھلاڑیوں نے جونیئر ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچز کھیلے، پیر کو پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کیمپ کا دورہ کریں گے۔قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ کوالالمپور میں 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی ۔ پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔
اسپورٹس سے مزید