• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے  3 بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ماں کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں اور ماں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

والد نے کھانے میں کوئی زہریلی شے گرنے کا شبہ بھی ظاہر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید