قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔
ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ میں کمی آئی ہے، مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ جنگل میں ایک اور مقام پر بھی دھواں اٹھنے کی اطلاع ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پی ڈی ایم اے کے فائر فائٹرز، لیویز اور مقامی لوگ کوشش کر رہے ہیں۔