حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے کےلیے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی طیارے نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کیا جہاں پر چینی سرکاری عہدیداروں نے اسحاق ڈار اور وفد کا استقبال کیا۔
پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاک چین اعلیٰ سطح کی پہلی ملاقات آج بیجنگ میں ہو رہی ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کی دعوت پر دورے پر پہنچے ہیں جہاں اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے بیجنگ میں اہم ملاقات کریں گے۔
چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ دورۂ چین اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی صورتِ حال اور خطے میں امن و استحکام پر بات ہوگی۔