• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی یو آئی سی اجلاس، او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (پی یو آئی سی) کا 11ویں خصوصی کمیٹی اجلاس جکارتہ میں منعقد ہوا، جہاں تنظیم کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ ختم کرنے اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں او آئی سی کو کشمیر تک رسائی دینے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں شریک پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت بیرسٹر عقیل ملک نے کی جبکہ فتح اللّٰہ میاں خیل اور داور کنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سید شمعون ہاشمی بھی پاکستانی وفد کا حصہ تھے۔

پی یو آئی سی کے رکن ممالک نے مسئلہ کشمیر پر قرارداد میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کی۔

جکارتہ میں 12 تا 15 مئی ہونے والے اجلاس میں 54 مسلم ممالک کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید