• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی۔15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کی دوسری وزارتی کانفرنس تہران میں شروع

اسلام آباد ( ساجد چوہدری ) او آئی سی-15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کی دوسری وزارتی کانفرنس تہران میں شروع ہوگئی، جس میں اسلامی دنیا میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے فروغ دینے پر بھرپور توجہ مرکوزکی جائے گی،’’مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت ، اسلامی دنیا کا روشن مستقبل‘‘ کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس کا مقصد مسلم ممالک کو درپیش سائنسی و ترقیاتی چیلنجز کا مشترکہ حل تلاش کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے سائنس، اعلیٰ سطحی نمائندے اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کررہے ہیں، اجلاس کے دوران اسلامی دنیا کیلئے مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلا کثیرالملکی معاہدہ منظور کیے جانے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید