• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبر جھوٹ ہے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کردی۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبر جھوٹ ہے، پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ نہ ہمارے ایجنڈے پر ہے، نہ آن دا کارڈز، پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بدلنا چاہیے، ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا ہے، بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے، آپس میں بھی ہوجانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید