• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار لطیف کھوسہ کی زندگی کا وہ لمحہ جس نے انکی زندگی بدل دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی سینئر وکیل، سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنی زندگی اس غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔

حال ہی میں سابق گورنر پنجاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی بار اپنے جواں سال بیٹے کی موت کا المناک واقعہ سنایا۔

دوران انٹرویو جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت کا قصہ سنایا۔

انہوں نے اپنے مرحوم بیٹے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو کھو دیا، وہ صرف 16 سال کا تھا، کالج میں پڑھتا تھا۔ ایک حادثے میں اس کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے ساتھ ہمیشہ ڈرائیور کو بھیجتے تھے لیکن اس دن اس نے ڈرائیور سے گاڑی خود چلانے کیلئے لے لی اور اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

سردار لطیف کھوسہ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 17 دن تک وہ وینٹی لیٹر پر رہا، ملک کے بہترین سرجن اس کے علاج کےلیے موجود تھے لیکن انہوں نے بھی یہی کہا کہ اس کی دماغی طور پر موت ہوگئی ہے، اسے وینٹی لیٹر پر رکھ کر اس کی تکلیف میں اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت وہ اس دنیا سے گیا اس کے بعد مادی چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

میزبان کے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بیٹے کی موت نے زندگی کا نظریہ بدل دیا اس دن احساس ہوگیا کہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا سب ایک نہ ایک دن ختم ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید