• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ فنکشنل کمیٹی اجلاس: چیئرمین پی ٹی اے کا ایمل ولی پر چرس پینے کا الزام

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگادیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان سے کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں، اس پر اے این پی سربراہ نے جواب دیا ’ آپ کو کیا تکلیف ہے؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ آپ چرس پی کر آئے ہو، سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں، آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے معذرت کی اور کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔

سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں، چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہیں گے یا میں رہوں گا، فنکشنل کمیٹی سے سرکاری افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخی بڑھ جانے پر چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا، چیئرمین کمیٹی آغا شاہزیب درانی نے بھی چیئرمین پی ٹی اے کے رویے کی مذمت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں کمیٹی کی توہین کی ہے، ان کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے اٹھایا جائے گا، وہی ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔

فنکشنل کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی معاملے میں نوٹس لینے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید