برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ جان سوارز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف غیرضروری جنگ لڑی جارہی ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے جنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ ایران کی جانب سے پیشگی حملے کا کوئی خطرہ ہی نہیں تھا۔
ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ اب ایران میں اگر بہت بہتر صورتحال بھی ہوئی تو وہ وینزویلا جیسی ہوگی مگر اس سے کہیں زیادہ خطرناک صورتحال پیدا ہونےکا بھی خدشہ ہے۔