• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں کا ریکارڈ بروقت مکمل، شہریوں کی داد رسی یقینی بنائی جائے، آر پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے تھانہ چکلالہ،سول لائن اور تھانہ ویمن کا اچانک دورہ کیا، تھانوں کے دورے کے دوران تمام متعلقہ ریکارڈ ، بلڈنگ ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور پولیس کی مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں،آر پی او نے تھانوں میں سنگین مقدمات کی تفتیش اور پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھانوں کے ریکارڈ کو بروقت مکمل کیا جائے اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید