اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب میں منگل کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر میں ا کثر مقامات پر جبکہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ، جنوب مشرقی/ بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔