اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ ترنول پولیس کی حراست میں ملزم کی مبینہ ہلاکت کے کیس میں سابقہ ایس ایچ او شوکت عباسی کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا، فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی۔گذشتہ روز ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے 30 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کےعوض سابقہ ایس ایچ او شوکت عباسی کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظورکرنے کا حکم سنا دیا۔ ایس ایچ او ترنول اشتیاق شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم شوکت عباسی پر دفعہ 324 اور 186 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔