ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈاکٹر طیب شاہ نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملک میں الاسکا کے کم ترین درجہ حرارت سے لے کر سہارا ڈیزرٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڑ رہا ہے۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر طیب شاہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت زیادہ تھی، اس سال بھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب درجہ حرارت کی ویری ایشین بہت زیادہ ہوگی اور موسم میں شدت آنا معمول بن جائے گا۔
ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو یا سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کرتے ہیں اور موسم کی شدت کے لحاظ سے ایک گائیڈ لائن بنائی جاتی ہے اور پھر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا جاتا ہے۔