تیسری پی جی اے پروفیشنل گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز احمد بیگ نے برتری حاصل کرلی۔
لاہور میں شروع ہونے والے تین روزہ ایونٹ میں 100 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔
لاہور کے رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز شہر کے سخت گرم موسم میں پروفیشنل گالفرز نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پہلے راؤنڈ میں لاہور کے احمد بیگ نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 3 انڈر پار 69 کے اسکور کے ساتھ سبقت حاصل کر لی۔ محمد زبیر 70 کے اسکور کے ساتھ دوسرے اور محمد عابد 71 کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
تین راؤنڈ پر مشتمل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 102 پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔