• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ میچ سے پاکستانی تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ سے پاکستانی تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لنکا شائر نے کسی بھی پریشان اور جرم کی وجہ سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میں ایک مداح کو پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر گراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا تھا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سیکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔

فاروق نذر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید